”شادی کے چار دن بعد ہی۔۔۔“ حمائمہ ملک کی بھابھی اور فیروز خان کی اہلیہ الیزے نے ایسا لباس پہن کر تصویر شیئر کر دی کہ انٹرنیٹ پر طوفان آ گیا، صارفین غصے سے آگ بگولہ ہو گئے

”شادی کے چار دن بعد ہی۔۔۔“ حمائمہ ملک کی بھابھی اور فیروز خان کی اہلیہ الیزے ...
”شادی کے چار دن بعد ہی۔۔۔“ حمائمہ ملک کی بھابھی اور فیروز خان کی اہلیہ الیزے نے ایسا لباس پہن کر تصویر شیئر کر دی کہ انٹرنیٹ پر طوفان آ گیا، صارفین غصے سے آگ بگولہ ہو گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیروز خان اور الیزے کی جب سے شادی ہوئی ہے تو دونوں کو ہی انٹرنیٹ پر خوب پذیرائی مل رہی ہے لیکن اس کیساتھ ہی تنقید کرنے والے بھی موقع کی تلاش میں مصروف ہیں جن کی اس وقت آنکھیں چمک اٹھیں جب انہوں نے الیزے خان کی تازہ تصویر دیکھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کیساتھ مل کر پورے بھارت کو ’ماموں‘ بنا دیا، سب سے بڑی خوشخبری آ گئی 

الیزے خان کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری ہونے والی تازہ ترین تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے شوہر فیروز خان کیساتھ بیٹھی ہیں لیکن تنقید کی وجہ ان کا لباس بن رہا ہے اور اس سے یہ بھی ثابت ہو گیا ہے کہ ”کی بورڈ وارئیرز“ کے ہاتھوں بچنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔

یہ تصویر سامنے آئی تو پھر وہی کچھ ہوا جو اس سے پہلے اداکاراﺅں کی جانب سے ماڈرن لباس پہننے پر ہوتا آیا ہے اور جس کے جو جی میں آیا، اس نے کہنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پشتون تحفظ موومنٹ والے اس تبدیلی کی بات کر رہے ہیں۔۔۔؟“ سوشل میڈیا پر لڑکے اور لڑکی کی ایسی تصاویر وائرل ہو گئیں کہ ہر پاکستانی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے 

ایک صارف نے لکھا ”ماشاءاللہ۔۔۔ سیدہ الیزے فیروز خان شاہ۔۔۔ 4دن پہلے شادی، 3 دن پہلے قرآن پاک۔۔۔ 2 دن پہلے دوپٹہ غائب۔۔۔ اور آج حمائمہ آدھا ٹائٹس ہی کھا گئی اور دوپٹہ دعا لے گئی ہو گی۔۔۔ شاباش، جیتی رہو، اللہ خوش رکھے، آمین“

ایک صارف کاکہنا تھا ”اب یہ ہمیں بہت جلد اپنی اصلیت دکھائے گی“

ایک صارف نے حمائمہ ملک کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے لکھا ”اسے حمائمہ ملک نے کپڑے دئیے ہوں گے کہ یہ پہن کر جاﺅ“

ایک صارف نے لکھا ”سیدہ الیزے رضوی۔۔۔ سیدہ بی بی کے کپڑے دیکھو۔۔۔ اگر سید لوگ ایسے ہوتے ہیں تو اللہ کا شکر ہے کہ ہم سید نہیں ہیں“

ایک اور صارف نے لکھا ”ایسا لگتا ہے کہ یہ ایسے کپڑوں میں اچھا محسوس نہیں کر رہی“

ایک صارف کا کہنا تھا ”بس میں نے کہا تھا ناں۔۔۔ شادی سے پہلے شرما رہے ہیں۔۔۔ شادی کے بعدپھٹی ہوئی پینٹ“

ایک اور صارف نے لکھا ”کوئی کہہ سکتا ہے یہ اس کی بیوی ہے؟ خدارا بدلو اپنے آپ کو، تم اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہتے ہو، کم از کم سر پر دوپٹہ تو لے کے دو اپنی ماں بہنوں کو“

ایک صارف نے پینڈو ہونے کا طعنہ دیتے ہوئے لکھا ”پوری طرح پینڈن لگ رہی ہے“

ایک صارف نے فیروز خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ”سجل زیادہ اچھی تھی بھائی“

ایک صارف کا کہنا تھا ”لنگور کی بغل میں بندری“

ایک صارف نے لکھا ”نیا جوڑا اور پینٹ پھٹی ہوئی ملی!!! ہاہاہاہاہاہاہا“

ایک اور صارف نے بھی کچھ ایسا ہی لکھا کہ ”پینٹ بھی پھٹی ہوئی ملی“

ایک صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ”اسے کیا ہو گیا؟؟؟ میں نے تو سنا تھا کہ یہ سید ہے؟؟؟“

ایک صارف نے تعریف کرتے ہوئے لکھا ”یہ تو بالکل گھریلو ٹائپ لگ رہی ہے“

ایک اور صارف نے لکھا ”لڑکی پینڈو لگتی ہے گاﺅں گی“

ایک صارف نے فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ”صدقے جاﺅں فیروز خان کے فیشن پر۔۔۔ ماتھے پر پسینہ ہے اور دو دو جیکٹس پہن رکھی ہیں۔۔۔ اور ساتھ میں پڑھی لکھی بندری بٹھائی ہوئی ہے“

ایک صارف نے لکھا ”شادی میں تو گھونگھٹ اور شرم و حیاءمیں ڈوبی ہوئی تھی، نندوں  کی ہوا لگ گئی کیا؟“

ایک صارف نے لکھا ”ہی ہی ہی ہی ہی۔۔۔ یہ تو بڑی عالمہ بن رہی تھی۔۔۔ آج اس کا دوپٹہ بھی اتر گیا اور کیپری۔۔۔ اف!!! اس سے اچھا سجل سے کر لیتا میرے بھائی“

ایک اور صارف نے لکھا ”ایک بات سمجھ نہیں آتی، انسان سادگی سے رہ گے تو کیا مسئلہ ہے ، اتنی کوجی لگ رہی۔ بندہ ڈریسنگ وہ کرے جس میں اچھی لگے، پینڈو لگ رہی“

ایک صارف نے لکھا ”ذرا بھی اچھی نہیں لگ رہی فیروز خان کیساتھ۔۔۔ حمائمہ کے ساتھ زیادہ اچھی لگتی ہے۔ دیکھا بیچاری ساتھ بیٹھ کر اداس اداس لگ رہی ہے کہ میری بیسٹ نند کدھر ہے“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -تفریح -