مکہ مکرمہ میں تدفین ، کینسر کے افغانی مریض کی خواہش پوری ہوگئی

مکہ مکرمہ میں تدفین ، کینسر کے افغانی مریض کی خواہش پوری ہوگئی
مکہ مکرمہ میں تدفین ، کینسر کے افغانی مریض کی خواہش پوری ہوگئی

  

جدہ(اے این این ) افغانستان کے ایک شہری شھپور یاسینی مومنت نے ترکی میں بسلسلہ علاج قیام کے دوران خواہش ظاہر کی تھی کہ کاش اسے مکہ مکرمہ میں دفن ہونا نصیب ہوجائے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانی مریض تقریبا چار برس سے کینسر میں مبتلا تھا اور ترکی میں زیر علاج تھا,عمرہ ویزہ پاسپورٹ افغانستان بھیج کر لگوایا۔ وہ ترکی سے اپنے ایک بیٹے شاپور سجاد کی رفاقت میں جدہ پہنچا جہاں اس کے وکیل بیٹے انور سادات یاسینی نے خوش آمدید کہا۔ وہ عمرہ کی نیت سے مکہ مکرمہ پہنچا اور گزشتہ روز ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب انتقال کر گیا۔

اتوار کو عشا کے بعد حرم شریف میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور جنت معلی میں دفنا دیاگیا۔

مزید :

عرب دنیا -