خیبرپختونخوا کے تمام نجی تعلیمی ادارے اچانک بند کردیئے گئے کیونکہ ۔ ۔ ۔ والدین کیلئے پریشان کن خبرآگئی 

خیبرپختونخوا کے تمام نجی تعلیمی ادارے اچانک بند کردیئے گئے کیونکہ ۔ ۔ ۔ ...
خیبرپختونخوا کے تمام نجی تعلیمی ادارے اچانک بند کردیئے گئے کیونکہ ۔ ۔ ۔ والدین کیلئے پریشان کن خبرآگئی 

  

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پی کے میں نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کی تنظیم پیما، پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک اور جائنٹ ایکشن کونسل نے حکومت کی طرف سے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں مزید کمی کے فیصلے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ روز صوبے بھر میں تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بند رکھا۔ آج بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کی اپیل پر رنگ روڈ پشاور سے نجی سیکٹر کے مختلف ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا ایک احتجاجی قافلہ صوبائی نائب صدر فضل اللہ داﺅد زئی اور ضلع پشاور کے صدر شبیر احمد کی قیادت میں پشاور پریس کلب پہنچا۔ مقررین نے کہا کہ ہم دراصل معیاری تعلیم بچاﺅ تحریک چلا رہے ہیں۔ حکومت اپنی بنائی گئی ریگولیٹری اتھارٹی صوبائی اسمبلی سے پاس شدہ ایکٹ پر عمل درآمد نہیں کر رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں جبکہ اس کے برعکس آئی ایم یو کو مسترد کرتے ہیں،حکومت نجی سیکٹر کو اعتماد میں لیکر قانون سازی کرے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -