” میری کنواری بہن کے گھر بیٹا پیداتو میں نے کہا کہ ....“ ایک انتہائی تشویشناک خواب جو نیندیں اڑادیتا ہے

” میری کنواری بہن کے گھر بیٹا پیداتو میں نے کہا کہ ....“ ایک انتہائی تشویشناک ...
” میری کنواری بہن کے گھر بیٹا پیداتو میں نے کہا کہ ....“ ایک انتہائی تشویشناک خواب جو نیندیں اڑادیتا ہے

  

لاہور (نظام الدولہ)میر ی چھوٹی بہن کی ابھی شادی نہیں ہوئی ۔میں نے خواب میں دیکھا کہ اسکے ہاں بیٹا پیدا ہواہے ،میں اس پر بہت پریشان ہوتی ہوں کہ لوگ کیا کہیں گے کہ ایک غیر شادی شدہ لڑکی کے ہاں اولاد کیسے پیدا ہوگئی ۔میں بہت پریشان ہوں ،اس رات جب آنکھ کھلی تو نیند ہی اڑگئی۔اسکی تعبیر بتا دیں ۔دوسال پہلے والدہ نے اسی بہن کی شادی کے لئے استخارہ بھی کیا تھا اور انہیں رات کو خواب میں انارکے ہرے بھرے درخت دکھائی دئے تھے (آمنہ )

تعبیر ۔ایسا پریشان کن خواب نہیں ہے ۔عنقریب آپ کی بہن کی شادی ہونے والی ہے ۔آپ کی والدہ نے استخارے کے بعد جو خواب دیکھا تھا اسکی تعبیر پوری ہونے کا وقت آچکا ہے۔بہن کی شادی کسی امیر شخص سے ہوگی تاہم اسکا انحصار اس بندے کی اپنی صلاحیت اور ہمت پر ہوگا کہ وہ مالدار کیسے بنا اور مزید کیسے دولت کمائے گا ۔مجموعی طور پر خواب کی کیفیات اچھے مستقبل کی خبر دیتی ہیں ،تھوڑی بہت آزمائش آئے گی۔بہن کا صدقہ ادا کریں اوراسے کہیں وہ تیسرا کلمہ پڑھتی رہا کرے۔

( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -