اللہ جل جلالہ کا وہ اسم مبارکہ جس کی تسبیح کرنے والوں کا بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے 

اللہ جل جلالہ کا وہ اسم مبارکہ جس کی تسبیح کرنے والوں کا بلڈ پریشر قابو میں ...
اللہ جل جلالہ کا وہ اسم مبارکہ جس کی تسبیح کرنے والوں کا بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے 

  

اللہ کریم کا اسم مبارک الباری جامع الصفات ہے جس کا مطلب ہے کہ جس نے پیداکیا ہے ،موت سے بھی وہی ہکمنار کرے گا ۔انسانی جسم کے ہر عضواور ہر طرح کی حسیات سمیت پوری بنت کاری میں باری جل جلالہ کے امر کی محتاج ہیں اس لئے جو لوگ موذی امراض میں مبتلا ہوتے ہیں ان کے لئے اسم مبارک یاباری کا ذکر کرنا بہت بڑی نعمت ثابت ہوتا ہے۔

بلڈپریشر ایک ایسا موذی مرض ہے جس سے انسانی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اسے خاموش قاتل بھی کہا جا سکتا ہے۔ بلڈ پریشر کی وجہ کوئی بھی ہے تو چاہیے کہ اسم پاک ’’ یا باری ‘‘کو روزانہ213مرتبہ اول و آخر7مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھ کر اس کا ایک نقش لکھے اور یوں جب 40دن پورے ہو جائیں اور40نقش اکٹھے ہو جائیں تو چاہیے کہ وہ روزانہ ایک نقش پانی میں ڈال کر سارا دن وہ پانی پیتا رہے اور کاغذ کو سنبھال کر رکھ لے۔ یادرہے کہ نقش زعفران اور عرق گلاب سے لکھا جائے گا۔40دن تک40نقش استعمال کرے اور40عدد کاغذ جن پر تقوش لکھے گئے تھے انہیں جا کر دریا میں پھینک دے اور اگر دریا قریب نہ ہو تو کسی ایسی جگہ دفن کردے جہاں لوگوں کا آنا جانا زیادہ نہ ہو اسی دن سے اس کا بلڈپریشر ہمیشہ کے لئے جاتا رہے گا۔

پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com 

مزید :

روشن کرنیں -