تحریک انصاف کا ایک اوریوٹرن،خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا ایک اوریوٹرن،خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ
تحریک انصاف کا ایک اوریوٹرن،خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخواحکومت نے مالی سال 2018-19 کا بجٹ پیش کرنے کافیصلہ کر لیا ہے اور اس فیصلے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آگاہ کردیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے بیانات میں اعلان کیا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہیں کرے گی کیونکہ بجٹ پیش کرنا آئندہ آنے والی حکومت کا حق ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ ترقیاتی کاموں کوجاری رکھنے کیلئے کیاگیا ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی کوفیصلے سے آگاہ کردیاگیاہے۔
شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری گورنرکوبھجوادی۔