حویلی لکھا: تعویذ لینے آنے والی خاتون سے جعلی پیر کی زیادتی، مقدمہ درج، ملزم گرفتار
اوکاڑہ(ویب ڈیسک) تعویذ لینے کیلئے آئی بیوہ خاتون کو پیر نے بے آبرو کردیا، مقدمہ درج ملزم گرفتار۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
روزنامہ خبریں کے مطابق گزشتہ شب اوکاڑہ 43/3R کی رہائشی بیوہ خاتون عالیہ بی بی اپنی بیٹی جس پر جنات کا سایہ تھا کیلئے تعویذ لینے کیلئے حویلی لکھا کے رہائشی پیر مفتی محمد عثمان کی رہائش گاہ پر آئی جس نے نشہ آور مشروب پلا کر اسے بے آبرو کردیا۔ عالیہ بی بی کے مطابق میری بیٹی کو جنات کا سایہ تھا جس کے لئے میں دیپالپور دوائی لینے آئی تھی جہاں پر اک عورت نے مجھے مفتی عثمان کا بتایا کہ اس کے پاس آپ کی بیٹی کا علاج ہے میں متعد دمرتبہ مفتی عثمان سے تعویذ لیجاتی رہی گزشتہ روز دن 12 بجے کے قریب مفتی عثمان نے میرے موبائل پر رابطہ کرکے مجھے کہا کہ آج ضرور عمل کرنا ہے جس پر میں اس کے کہنے کے مطابق ایک مرغا، زیتون کا تیل اور 5000 روپے لے کر اس کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی۔
اس نے پانی میں کو ئی نشہ آور چیز ملا کر مجھے پلادی جس سے میں بے ہوش ہوگئی، رات 11 بجے کے قریب جب ہوش آیا تو میں برہنہ حالت میں تھی اور میرا سب کچھ لٹ چکا تھا۔ پولیس تھانہ حویلی لکھا نے درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مفتی محمد عثمان اور اس کے شاگرد محمد وقاص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔