آنکھوں کے رنگ سے انسانوں کو پہچاننے کا وہ علم جو انسان کو حیران و پریشان کردیتا ہے 

آنکھوں کے رنگ سے انسانوں کو پہچاننے کا وہ علم جو انسان کو حیران و پریشان ...
آنکھوں کے رنگ سے انسانوں کو پہچاننے کا وہ علم جو انسان کو حیران و پریشان کردیتا ہے 

  

لاہور(ایم اے شامی )چہرہ شناسی میں آنکھوں کا اہم کردار ہوتا ہے ۔ان کی بناوٹ کیسی ہے اور ان کا چہرے کے ساتھ تناسب کیسا ہے،ان تمام پہلووں پر آنکھوں کو پرکھنے سے کسی بھی انسان کی شخصیت کا بھید آشکار ہوجاتا ہے ۔اسکے مزاج اور دل کی باتیں آنکھوں سے چھلک پڑتی ہیں۔آنکھوں کو دیکھ کر ڈاکٹر بھی دوا تجویز کرتے ہیں تو قیافہ شناس بھی آنکھوں کے رنگ سے یہ اخذ کرلیتے ہیں کہ ایسا انسان کیسی خصوصیات کا حامل ہوسکتا ہے ۔اس سے دوستی یا کاروبار کرنا کیسا ہوگا،میاں بیوی کی آنکھوں کا رنگ جدا جدا ہوتو انکی ازدواجی زندگی کیسی گزرتی ہے ،شخصیت کے ایسے تمام مخفی پہلو دیکھنے کے لئے آئیے ہم آپ کو آنکھوں کی بناوٹ اور اسکے رنگوں سے آگاہ کرتے ہیں ۔ 

* گول آنکھوں والے ۔۔۔ ایسے افراد دوستی میں حالات کو مدنظر رکھتے ہیں، بلاوجہ دوستی نہیں کرتے۔

* چھوٹی آنکھوں والے۔۔۔ ایسے لوگ بہت ملنسار اور وفار شعار ہوتے ہیں۔

* دھنسی آنکھوں والے ۔۔۔ ایسے لوگ کسی کے ماتحت کام نہیں کر سکتے، یہ لوگ آزادی کو ترجیح دیتے ہیں۔

* موٹی آنکھوں والے ۔۔۔ ایسے لوگ زیادہ دلیر نہیں ہوتے۔ اکثر کو سانس پھول جانے کی شکایت ہوتی ہے۔

* سیاہ آنکھوں والے ۔۔۔ اس قسم کے افراد حالات سے بے خبر ہو کر زندگی گزارتے ہیں۔

* بڑی آنکھوں والے۔۔۔ ان پر گھریلو زندگی مسلط رہتی ہے۔

* نشیلی آنکھوں والے۔۔۔ ایسے لوگ خوش اخلاق اور باشعور ہوتے ہیں۔

* شربتی آنکھوں والے ۔۔۔ ان کی گھریلو زندگی کشمکش کا شکار رہتی ہے۔ ان کی طبیعت میں شک و شبہ زیادہ پایا جاتا ہے۔

*نیلی آنکھوں والے۔۔۔۔۔۔پرکشش اور دوستی نبھانے والے ہوتے ہیں ۔

*گرے آنکھیں۔۔۔مضبوط ارادے والے ہوتے ہیں۔

* بھوری آنکھوں والے ۔۔۔ ایسے مرد ساری زندگی عشق کے دائرے سے نہیں نکلتے جبکہ عورتیں بے حد ضدی ہوتی ہیں۔

*سبز آنکھوں والے ۔۔۔لائق فائق اور محنتی لوگ ہوتے ہیں۔ان میں حاسدانہ جذبات بھی ہوتے ہیں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -علاقائی -پنجاب -