اس بھارتی کھلاڑی پر بھی ایک ایسی بالی ووڈ حسینہ مرمٹی کہ بھارت بھر میں بھونچال سا آ گیا، یہ حسینہ کون ہے؟ دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ”لڑکی کی آنکھیں ہی چیک کروا لیں ایک بار“

اس بھارتی کھلاڑی پر بھی ایک ایسی بالی ووڈ حسینہ مرمٹی کہ بھارت بھر میں ...
اس بھارتی کھلاڑی پر بھی ایک ایسی بالی ووڈ حسینہ مرمٹی کہ بھارت بھر میں بھونچال سا آ گیا، یہ حسینہ کون ہے؟ دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ”لڑکی کی آنکھیں ہی چیک کروا لیں ایک بار“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کرکٹ اور بالی ووڈ کا چولی دامن کا ساتھ ہے کیونکہ آئی پی ایل میں کئی بالی ووڈ ستاروں نے سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور کئی بالی ووڈ حسینائیں کرکٹرز کے ساتھ شادی بھی کر چکی ہیں جن میں سب سے مشہور جوڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”شادی کے چار دن بعد ہی۔۔۔“ حمائمہ ملک کی بھابھی اور فیروز خان کی اہلیہ الیزے نے ایسا لباس پہن کر تصویر شیئر کر دی کہ انٹرنیٹ پر طوفان آ گیا، صارفین غصے سے آگ بگولہ ہو گئے 
بالی ووڈ اور کرکٹ کی دنیا سے آنے والی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ایک ایسی بالی ووڈ حسینہ یوزویندرا چھاہل پر مر مٹ گئی ہے کہ بھارت میں بھونچال سا آ گیا ہے اور ہر کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ ”ذرا اس اداکارہ کی آنکھیں ہی چیک کروا لیں۔“ اب لوگ جو مرضی کہیں، عشق تو اندھا ہی ہوتا ہے، اور اس نئے ’معاشقے‘ نے یہ ثابت بھی کر دیا ہے۔


یہ بالی ووڈ حسینہ کوئی اور نہیں بلکہ تنیشکا کپور ہیں جن کا گزشتہ کافی عرصے سے یوزویندرا چھاہل کیساتھ ’معاشقہ‘ چل رہا ہے اور اب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔ بھارتی کرکٹ میں یوزویندرا چھاہل اپنی پہچان بنا چکے ہیں جبکہ تنیشکا بھی بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک جانا پہچانا نام ہیں۔

یوزویندرا چھاہل اس وقت انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے میں مصروف ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ یہ لیگ ختم ہونے کے بعد ہی دونوں کی شادی کے معاملہ آگے بڑھ سکے گا۔