این آر او سے متعلق کیس کی سماعت،پرویزمشرف، آصف زرداری،ملک قیوم کو نوٹس جاری،ایک ماہ میں جواب طلب

این آر او سے متعلق کیس کی سماعت،پرویزمشرف، آصف زرداری،ملک قیوم کو نوٹس ...
این آر او سے متعلق کیس کی سماعت،پرویزمشرف، آصف زرداری،ملک قیوم کو نوٹس جاری،ایک ماہ میں جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)این آراوقانون سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پرویزمشرف، آصف زرداری، ملک قیوم اورنیب کونوٹسزجاری کر دیئے اورایک ماہ میں جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے این آر او سے متعلق کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ این آراوکی وجہ سے ملک کااربوں روپے نقصان ہوا،این آراوقانون بنانے والوں سے نقصان کی رقم وصول کی جائے۔
چیف جسٹس ثاقب نثارنے استفسارکیا کہ آپ نے فریق کس کوبنایاہے؟۔
درخواست گزار نے وکیل نے کہا کہ پرویزمشرف،آصف زرداری،ملک قیوم اورنیب کوفریق بنایاہے ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کامقدمہ دائرکرنے کابنیادی حق کیاہے؟،عدالت این آراوقانون کالعدم قراردے چکی ہے،سپریم کورٹ نے سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔