گلوکارہ نازیہ اقبال کی 2کم سن بیٹیوں سے زیادتی ، ملزم گرفتار

گلوکارہ نازیہ اقبال کی 2کم سن بیٹیوں سے زیادتی ، ملزم گرفتار
گلوکارہ نازیہ اقبال کی 2کم سن بیٹیوں سے زیادتی ، ملزم گرفتار

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پشتوکی مشہورگلوکارہ نازیہ اقبال کی دوکم سن بیٹیوں سے زیادتی کرنے کے الزام میں اس کے بھائی کوگرفتارکرلیاگیا۔ملزم افتخارکی عمر19سال بتائی جاتی ہے اوروہ نازیہ اقبال کاحقیقی بھائی ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس کے مطابق ملزم کافی عرصہ سے دونوں بچیوں کواپنی ہوس کانشانہ بنارہاتھا۔ایس ایچ اوتھانہ روات انسپکٹرخضرحیات نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ بحریہ ٹاﺅن فیزایٹ میں رہائش پذیرپشتو گلوکارہ نازیہ اقبال نے درخواست دی کہ اس کابھائی افتخاراس کی 12سالہ اور8سالہ بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرتاہے جس کاانکشاف پیر کوہواجب اس نے اپنے بھائی کورنگے ہاتھوں اپنی بھانجیوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے پکڑلیا پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیاہے اوردونوں متاثرہ لڑکیوں (م ) اور(س) کامیڈیکل کرالیاگیا ہے جب کہ ان کے جسموں سے حاصل شدہ موادکے پارسل بناکران کے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے انہیں پنجاب فرانزک لیب لاہوربھیج دیاگیاہے ۔

پولیس کاکہناہے ملزم خاصے عرصے سے منہ کالاکررہاتھا اورحقیقی بھائی ہونے کی وجہ سے بچیوں کی ماں کوکبھی اس پرشک نہ ہوا،ملزم کے بارے بتایاجاتاہے کہ وہ کوئی کام کاج نہیں کرتااوراس کی بہن اکثراپنے پروفیشن کی وجہ سے مصروف رہتی ہے اور اس نے اپنی دونوں بیٹیوں کوسنبھالنے کے لئے بھائی کو اپنے پاس رکھاہواتھا جب کہ اس کاشوہربیرون ملک ہوتاہے ، پولیس کاکہناہے کہ ملزم افتخاراپنی دونوں بھانجیوں کوقتل والی فلمیں اورویڈیوزدیکھا کرخوف زدہ کرتاتھا اورانہیں ڈراتادھمکاتاتھاکہ اگرانہوں نے کسی کوبتایاتووہ ان دونوں کوقتل کردے گا جسکی وجہ سے دونوں بہنوں نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی سے کسی کوآگاہ نہیں کیا۔

روزنامہ جنگ کےمطابق ایس ایچ اوکا کہناہے کہ نازیہ کی مدعیت میں اس بھائی کے خلاف ایف آئی آردرج کی جارہی ہے جبکہ ملزم کاڈی این اے بھی کرایاجائے گا۔

مزید :

تفریح -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -خیبرپختون خواہ -جرم و انصاف -