دانیال عزیز توہین عدالت کیس کی سماعت 3مئی تک ملتوی کر دی گئی

دانیال عزیز توہین عدالت کیس کی سماعت 3مئی تک ملتوی کر دی گئی
دانیال عزیز توہین عدالت کیس کی سماعت 3مئی تک ملتوی کر دی گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر برائے نجکاری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز پر توہین عدالت ازخود نوٹس کیس کی سماعت 3مئی تک ملتوی کر دی اور 3مئی کو حتمی دلائل دیے جائیں گے۔

دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنر ل نے سوال کیا کہ کیا 15 دسمبر 2017 کو آپ نے بیان دیاجوٹی وی پرنشرہوا؟دانیال عزیزنے کہا جی ہاں میں نے بیان دیا۔

ایڈیشنل اٹارنی نے پوچھا کہ دانیال عزیز صاحب !آپ نے 19دسمبرکونجی ٹی وی پربیان دیا؟کیا آپ کے بیان پر توہین عدالت ہوئی؟جس پر دانیال عزیز نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی عدلیہ کی آزادی کیلئے گزاری۔عدلیہ کو انتظامیہ سے الگ کرنے کی لئے قانون کاپرچارکیا۔جسٹس عظمت سعیدنے استفسار کیا کہ کیاآپ یہ جواب دے رہے ہیں؟دانیال عزیز نے کہا میںنے توہین عدالت نہیں کی،اس سے متعلق سوال کی تردیدکرتاہوں۔

جسٹس عظمت نے کہا کہ کیاکچھ اور کہناچاہتے ہیں؟پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ کہنے کوبہت کچھ ہے۔اس پر جسٹس عظمت نے کہا کہ آپ کوپہلے بات کرنے سے نہیں روکا،اب بھی نہیں روکیں گے۔بعد ازاں کیس کی سماعت 3مئی تک کے لیے ملتوی کردی گئی،3 مئی کوحتمی دلائل دیئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما کے خلاف 13 مارچ کو توہین عدالت ازخود نوٹس کیس میں فرد جرم عائد کی تھی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وفاقی وزیر دانیال عزیز کی جانب سے کی گئی عدلیہ مخالف تقریر پر 2 فروری کو از خود نوٹس لیا تھا.

مزید :

قومی -