علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کرنے والی میشاءشفیع کا اصل نام کیا ہے؟ علی ظفر نے قانونی نوٹس بھیجا تو سب ہی حیران رہ گئے، کسی کو یقین ہی نہ آیا کہ اصل نام یہ ہو گا

علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کرنے والی میشاءشفیع کا اصل نام کیا ہے؟ ...
علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کرنے والی میشاءشفیع کا اصل نام کیا ہے؟ علی ظفر نے قانونی نوٹس بھیجا تو سب ہی حیران رہ گئے، کسی کو یقین ہی نہ آیا کہ اصل نام یہ ہو گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلوکارہ و اداکارہ میشاءشفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کئے تو علی ظفر نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا اور اس حوالے سے میشاءشفیع کو قانونی نوٹس بھی بھجوا دیا گیا ہے لیکن اس پر درج میشاءشفیع کا اصل نام دیکھ کر ہر کوئی حیرت میں مبتلا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”شادی کے چار دن بعد ہی۔۔۔“ حمائمہ ملک کی بھابھی اور فیروز خان کی اہلیہ الیزے نے ایسا لباس پہن کر تصویر شیئر کر دی کہ انٹرنیٹ پر طوفان آ گیا، صارفین غصے سے آگ بگولہ ہو گئے 

علی ظفر کی جانب سے میشاءشفیع کو بھیجے گئے قانونی نوٹس جب منظرعام پر آیا تو اس انکشاف پر سب ہی حیران رہ گئے کہ میشاءشفیع کا پیدائشی نام ”میرا شفیع “ ہے لیکن شوبز انڈسٹری میں وہ ”میشاءشفیع“ کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ دیکھنے والوں نے پہلے تو یہ سمجھا کہ شائد غلطی سے میشاءشفیع کی جگہ میرا شفیع لکھ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسے میں موجود اس خاتون کو امریکی ایجنٹ کہا جا رہا ہے لیکن یہ کس کی بیوی نکلی؟ جان کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا 

علی ظفر نے میشاءشفیع کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا ہے کہ میشاءشفیع اپنے عائد کردہ الزامات پر میڈیا کے سامنے معافی مانگیں اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کئے جانے کے علاوہ مزید قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

تفریح -علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -لاہور -