سندھ اسمبلی میں قانون کی پامالی،وزیر قانون ایوان میں گٹکا کھاتے رہے،سپیکر نے باہر نکال دیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ میں گٹکے کی تیاری اور فروخت پر پابندی کے باوجود صوبائی وزیر قانون ضیاءلنجار سمیت 2 اراکین اسمبلی اجلاس کے دوران گٹکا کھاتے رہے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر آغا سراج درانی نے وزیر قانون ضیاءالحسن لنجار اور ایم پی اے فراز ڈیرو کو گٹکا کھاتے دیکھا تو انہیں تنبیہ کی۔
سپیکر اسمبلی نے کہا کہ سپاری یا تمباکو کھانا ایوان میں منع ہے اور اگر تمباکو کھانے کا شوق ہے تو ایوان سے باہر جا کر کھائیں۔جس پر صوبائی وزیر قانون ضیاءلنجار اور فراز ڈیرو ایوان سے باہر چلے گئے۔
یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں گٹکے کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔