دنیا کا سب سے بڑا مچھر سامنے آ گیا، یہ کتنا بڑا ہے اور اس کے پر کتنے لمبے ہیں؟ دیکھ کر ہی آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

دنیا کا سب سے بڑا مچھر سامنے آ گیا، یہ کتنا بڑا ہے اور اس کے پر کتنے لمبے ہیں؟ ...
دنیا کا سب سے بڑا مچھر سامنے آ گیا، یہ کتنا بڑا ہے اور اس کے پر کتنے لمبے ہیں؟ دیکھ کر ہی آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی ماہر حشریات نے اب تک کا سب سے بڑا مچھر دریافت کیا ہے جس کے پروں کی لمبائی 11.15 سینٹی میٹر ہے۔ ژاؤ لی مغربی چین میں واقعہ حشرات کے میوزیم میں کیوریٹر ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ مچھر دنیا کے سب سے بڑے مچھروں کی قسم ”ہولوروشیا میکادو“ سے تعلق رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران خان کی تیسری بیوی بشریٰ مانیکا ناراض ہو کر میکے چلی گئیں، بشریٰ مانیکا کے پہلے شوہر سے بیٹے کی بنی گالہ میں رہائش ناراضگی کی وجہ بنی: نجی اخبار کا دعویٰ 

ژاؤ لی کے مطابق ماؤنٹ چنگ شینگ شینگڑو کے دورے کے دوران انہیں یہ مچھر ملا۔ یہ مچھر پہلی مرتبہ 1876ءمیں جاپان میں ملا تھا جسے برطانوی ماہر حشریات ’اوبادیا ویسٹ ووڈ‘ نے ’ہولوروشیا میکادو“ کا نام دیا اور اس قسم سے تعلق رکھنے والے مچھروں کے پروں کی لمبائی عام طور پر 8 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔

ژاؤ لی کا کہنا ہے کہ یہ مچھر خوفناک نظر آتے ہیں لیکن خون نہیں پیتے اور جوان مچھروں کی زندگی صرف چند دن پر محیط ہوتی ہے جو صرف پھولوں کے رس پر زندہ رہتے ہیں۔ ژاؤلی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 10,000 سے زائد مچھروں کی اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سے مشکل سے 100 اقسام کے قریب مچھر ہی خون پیتے ہیں اور شائد یہ انسانوں کیلئے یہ مسئلہ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”شادی کے چار دن بعد ہی۔۔۔“ حمائمہ ملک کی بھابھی اور فیروز خان کی اہلیہ الیزے نے ایسا لباس پہن کر تصویر شیئر کر دی کہ انٹرنیٹ پر طوفان آ گیا، صارفین غصے سے آگ بگولہ ہو گئے 

ژاؤلی نے مزید بتایا کہ اپنی بڑی جسامت کے باعث یہ مچھر اڑنے میں اتنے اچھے نہیں ہیں اور زیادہ تر ایسے علاقوں میں پائے جاتے ہیں جہاں گھنا سبزہ ہوتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -