عمر کوٹ میں فری میڈیکل اور سرجیکل سپلائی کاؤنٹرز کا افتتاح کیا گیا

عمر کوٹ میں فری میڈیکل اور سرجیکل سپلائی کاؤنٹرز کا افتتاح کیا گیا
عمر کوٹ میں فری میڈیکل اور سرجیکل سپلائی کاؤنٹرز کا افتتاح کیا گیا

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)عمرکوٹ رکن   قومی اسیمبلی عمرکوٹ نواب یوسف ٹالپر کی جانب سے ضلع ہیڈکواٹر ہسپتال عمرکوٹ اور آئی ہسپتال عمرکوٹ میں (پاورٹی ایریڈگیشن انیشیٹیو ) اور حکومت سندھ کے مسترکہ تعاون سے سندھ پیپلز ہیلتھ کے حوالے سے دئے گے فری میڈیکل اور سرجیکل سپلائی کاؤنٹرز کا افتتاح کیا گیا ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیس فیصد حکومت سندھ اور ستر فیصد (پاورٹی ایریڈگیشن انیشیٹیو ) ملکی این جی اوز کے تعاون سے جو فری میڈیکل اور سرجیل سپلائی کاونٹر کھولے جا رہے ہیں وہ ایک بہترین قدم ہے اور اس سے سندھ میں غریب مریضوں کو فائدہ ہو گا اور سندھ بھر کے تمام ہسپتالوں میں جہاں سرجریاں ہو رہی ہیں وہاں پر یہ فری میڈیکل اور سرجیکل کاؤنٹر کھولے جا رہے ہیں جس سے مزید پھلنے والی بیماریوں پر بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جو چیزیں آغا خان ہسپتال والے بھی استعمال نہیں کر پاتے وہ تمام مہنگے اور قیمتی ایٹم اس فری میڈیکل اور سرجیکل سپلائیزمیں شامل کی گی ہے اور مجھے امید ہے کہ ہمارے ڈاکٹرز اس کا بہتر استعمال کرکے غریب مریضوں کو فائدہ پہنچائے گے ، انہوں نے سول سرجن عمرکوٹ ڈاکٹر جام کنبھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال عمرکوٹ میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی سرجری کے متعلق معلومات لیں تو اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرسلیم شیخ نے بریفگ دیتے ہوئے بتایا کہ آپریشن تھریٹر میں تمام سہولیات موجود ہیں اور سول سرجن بھی موجود ہے پر صرف بیہوشی کا ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن تھریٹر میں آپریشن نہیں ہو رہے جس پر انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ بیہوشی کے ڈاکٹر کی مقرری کے لیے ایک سمری تیار کریں اور وہ میں خود وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ سے منظور کرواں گا ۔

اس موقع پر (پاورٹی ایریڈگیشن انیشیٹیو ) ملکی این جی اوز کے صوبائی کواڈینٹر اعجاز احمد خواجا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت تک سندھ کے مختلف اضلاع میں 55 کاؤنٹر مختلف ڈی ایچ کیو اور پی ایچ کیو ہسپتالوں میں دئے گے ہیں اور ہر کاؤنٹر میں 23 سو سے تین ہزار تک مختلف ایٹم شامل ہیں اور یہ پروگرام تین سال کے لیے چلایا جائے گا جبکہ اس کاؤنٹر کو بیگم شمشاد مسعود کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ ہم سند ھ کے مختلف اضلاعوں میں ویم گھر اور ہیلتھ ایجوکیشن کے حوالے سے سکولوں میں بچوں کو اسکول بیگ او رجوتے بھی فراہم کریں گے، اس موقع پر وائس چیرمین ضلع عمرکوٹ حاجی محمد بقا پلی ، سابقہ ایم پی اے حاجی علی مراد راجڑ ،اکبر درس ، ریجنل منیجر پی ای آئی این جی اوز جاوید ، یار محمد لاشاری اوردیگر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بھی موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -