مفرور کو پولیس نہیں ،شہری بھی گرفتار کر سکتے ہیں،کیاوزیراعظم کو اس قانون کا علم نہیں تھا؟،چیف جسٹس

مفرور کو پولیس نہیں ،شہری بھی گرفتار کر سکتے ہیں،کیاوزیراعظم کو اس قانون کا ...
مفرور کو پولیس نہیں ،شہری بھی گرفتار کر سکتے ہیں،کیاوزیراعظم کو اس قانون کا علم نہیں تھا؟،چیف جسٹس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں اسحاق ڈارسینیٹ الیکشن اہلیت کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حالیہ دورہ لندن کا بھی تذکرہ ہوا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم حال ہی میں مفرور سے ملاقات کرکے آئے ہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مفرور کو پولیس نہیں، شہری بھی گرفتار کر سکتے ہیں،کیاوزیراعظم کو اس قانون کا علم نہیں تھا؟،کیا اسحاق ڈار کو پکڑنا وزیراعظم کا کام نہیں ؟۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ قانون کو ایسے ہی جانے نہیں دیں گے،اسحاق ڈار آئیں گے توکیس چلائیں ،چیف جسٹس نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ کو گرفتار ی کا ہی ڈر ہو گا،وہ واپس آئیں انہیںحفاظتی ضمانت بھی دےدیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -