ہسپتالوں کی حالت پر دکھ ہوتا تھا،پیسہ غریبوں کے بجائے محلات پر خرچ کیا گیا، عمران خان

ہسپتالوں کی حالت پر دکھ ہوتا تھا،پیسہ غریبوں کے بجائے محلات پر خرچ کیا گیا، ...
ہسپتالوں کی حالت پر دکھ ہوتا تھا،پیسہ غریبوں کے بجائے محلات پر خرچ کیا گیا، عمران خان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کی حالت زار دیکھ کر دکھ ہوتا تھا،جو پیسہ غریبوں پر خرچ ہونا تھا وہ محلات پر خرچ کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا صرف اپنے لیے سوچنے والوں کی زندگیوں میں کوئی فرق نہیں پڑتا،ٹرمپ جیسے لوگوں کا مقصد صرف پیسہ بنانا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ زندگی گزارنے کے 2راستے ہیں، ایک روحانی اور دوسرا مادی،جب کرکٹ کھیلتا تھا تو فنکاروں کی زندگی سے بہت متاثر تھا۔

عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ اللہ ہر کسی کو زندگی بدلنے کا ایک موقع ضرور دیتا ہے،والدہ کی بیماری کے دوران ہسپتالوں کو دیکھنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ کسی نے نہیں سوچا کہ غریب اپنا علاج کیسے کرائے گا، رشتے دار کو علاج کے لیے باہر ملک لے جانا مشکل کام ہے۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے عوام ملک کی اصل طاقت ہیں،جو پیسہ غریبوں پر خرچ ہونا تھا وہ محلات پر خرچ کیا گیا۔ملک کے ہسپتالوں کی حالت زار دیکھ کر دکھ ہوتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انکی کوشش تھی کے شوکت خانم میں 75 فیصد لوگوں کا مفت علاج ہو۔ ایک کینسر میں مبتلا مریض کے علاج پر تقریبا 10 لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -