عروہ حسین کے لباس میں استعمال ہونے والا یہ کپڑا دراصل کس کام کیلئے استعمال کیا جاتا ہے؟ ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا ہو گیا، دیکھ کر عروہ حسین شائد یہ لباس دوبارہ کبھی نہ پہنیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارائیں عروہ اور ماورہ حسین چاہے کچھ بھی کر لیں، سوشل میڈیا پر جب بھی کوئی تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ کرتی ہیں تو مذاق کرنے والوں کی ’لائن‘ لگ جاتی ہے اور ہر کوئی حسب توفیق اپنا حصہ ڈالنے کیلئے وارد ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران خان کی تیسری بیوی بشریٰ مانیکا ناراض ہو کر میکے چلی گئیں، بشریٰ مانیکا کے پہلے شوہر سے بیٹے کی بنی گالہ میں رہائشی ناراضگی کی وجہ بنی: نجی اخبار کا دعویٰ
دونوں بہنیں اکثر اوقات غیر اخلاقی لباس اور فوٹوشوٹس میں نت نئے طریقے استعمال کرنے پر مذاق کی زد میں آ جاتی ہیں لیکن اس مرتبہ عروہ حسین کے لباس سے متعلق ایک ایسا انکشاف سامنے آیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا ہے اور یہ سب دیکھ کر عروہ حسین شائد دوبارہ یہ لباس کبھی نہ پہنیں گی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’ندا‘ نامی ایک صارف نے عروہ حسین کی فرحان سعید کیساتھ لی گئی تصویر کیساتھ ایک اور تصویر جوڑ کر اسے شیئر کی اور لکھا ”عورت کو پردہ کرنا چاہئے۔۔۔ ایسا حقیقت میں ہو گیا“
That awrat ko parda karna chahiye
— N. ???????? (@its_niduu) April 23, 2018
Got real ???????? pic.twitter.com/tyJNN7v563
اب عروہ حسین کی تصویر کیساتھ جو تصویر لگائی گئی وہ کسی گھر میں دیوار کیساتھ لٹک رہے ایک پردے کی تھی جو بالکل اسی کپڑے سے بنایا گیا تھا جس کپڑے سے سلا لباس عروہ حسین نے پہن رکھا تھا یعنی ٹوئٹر صارف کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ جس کپڑے کے پردے بنائے جاتے ہیں، عروہ حسین نے اس کا لباس سلوا لیا ہے۔یہ انکشاف سامنے آیا تو حسب معمول مذاق کرنے والوں کی لائن لگ گئی اور ہر کوئی اپنے اپنے طریقے سے دلچسپ تبصرے کرنے میں مصروف ہو گیا۔
یاسر نامی صارف نے لکھا ”او خیر۔۔۔“
Ohhh khair ????????????????
— ~ YASIR ~???????????????? (@_Yasir_says) April 23, 2018
عبداللہ قریشی نے لکھا ”سمجھ آ رہا ہے کہ اس نے واش روم کے پردے والی دھوتی پہنی ہے۔ لنڈے سے مل گئی ہو گی سستی“
Lekin smjh a raha os ne washroom k pardy wali dhoooti pehni hai ????????????
— Abdullah Qureshi (@AbQureshi_) April 23, 2018
Londa say mil gai hogi sasti ????
— Abdullah Qureshi (@AbQureshi_) April 23, 2018
شامی نامی صارف نے لکھا ”کوئی حال نہیں پاکستانی سلیبریٹز کا، ذرا سا مشہور ہونے لگتی ہیں تو اپنی اصلی اوقات میں آ جاتی ہیں“
Koi haal ni Pakistani celebrities ka bhi ???? zra sa famous hone lagti hein ????????ajati hein apni asli ouqat mein .. ????
— Eng.Shamii (@Oyeshamii) April 23, 2018
گیلانی نے لکھا ”یہ تو ویسے ہی مجھے زہر لگتی ہے“
Ye to wesy hi mjy zehar lgti h????
— Gillani♥ (@Gillani33756229) April 24, 2018