کسی جماعت میں رہنے والے کو نگراں وزیراعظم بنانے سے گریز کرینگے،خورشید شاہ

کسی جماعت میں رہنے والے کو نگراں وزیراعظم بنانے سے گریز کرینگے،خورشید شاہ
کسی جماعت میں رہنے والے کو نگراں وزیراعظم بنانے سے گریز کرینگے،خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں حزب اختلاف رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کسی جماعت میں عہدیدار رہنے والے کو نگراں وزیراعظم بنانے سے گریز کرینگے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم نیوٹرل ہو اور ایڈمنسٹریشن میں ایگزیکٹوکام کرچکا ہو، جانے پہچانے اور تجربہ کار شخص کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہوگی کہ میرے اور وزیراعظم کے درمیان نام پر اتفاق ہو جائے، پر امید ہوں کہ نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہوجائے گا۔