سونم کپور کی شادی کس تاریخ کو کن شہروں میں ہو گی؟ تمام تفصیلات سامنے آ ہی گئیں
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور بزنس مین آنند آہوجا کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے اور بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی شادی کی تقریب 7 اور 8 مئی کو ممبئی کے تین مختلف مقامات پر ہو گی۔ سنگیت اور مہندی کی تقریب بی کے سی بلڈنگ میں واقعہ پرتعیش ہال میں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران خان کی تیسری بیوی بشریٰ مانیکا ناراض ہو کر میکے چلی گئیں، بشریٰ مانیکا کے پہلے شوہر سے بیٹے کی بنی گالہ میں رہائشی ناراضگی کی وجہ بنی: نجی اخبار کا دعویٰ
سنگیت کی تقریب میں بہت سے بالی ووڈ ستارے بھی شریک ہوں گے اور خوب ڈانس اور دھمال ہو گا۔ آنند آہوجا کے لندن، امریکہ اور دہلی میں مقیم رشتہ داروں نے ممبئی پہنچنا شروع کر دیا ہے جبکہ کوریو گرافر فرح خان نے تقریب میں ڈانس کیلئے خصوصی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔
دونوں کے انتہائی قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی کی تقریب 8 مئی کو سونم کپور کی آنٹی سنیتا کپور کی بہن اور آرٹ کلیکٹر کویتا سنگھ کے بنگلے میں ہو گی۔ یہ بنگلہ شاہ رخ خان کے گھر ”منت“ کے قریب ہی واقعہ ہے اور بہترین گھروں میں سے ایک گردانا جاتا ہے جہاں دنیا بھر کی ثقافت سے جوڑی یادگاریں بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔اس بھارتی کھلاڑی پر بھی ایک ایسی بالی ووڈ حسینہ مرمٹی کہ بھارت بھر میں بھونچال سا آ گیا، یہ حسینہ کون ہے؟ دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ”لڑکی کی آنکھیں ہی چیک کروا لیں ایک بار“
ولیمے کی تقریب بھی اسی شام کو سوبوربن فائیو سٹار ہوٹل میں ہو گی جو سونم کپور کے دوست سمیوکتا نائیر کی ملکیت ہے۔ سونم کپور اور ان کی والدہ سنیتا گزشتہ دو مہینوں سے شادی کیلئے اچھی جگہ کی تلاش میں تھے لیکن اب حتمی طور پر فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اب دولہا اور دلہن اپنے قریبی عزیز و اقارب اور رشتہ داروں کو شادی کی دعوت دینے میں مصروف ہیں۔