”سڑکوں پر بھیک بھی مانگی ،22سال کی عمر میں اتنی مقدارمیں منشیات کا استعمال کیا کہ ڈاکٹرز۔۔۔“سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر جاری ،اداکار کی شخصیت کے چھپے ہوئے رازوں سے پردہ اٹھ گیا

”سڑکوں پر بھیک بھی مانگی ،22سال کی عمر میں اتنی مقدارمیں منشیات کا استعمال ...
”سڑکوں پر بھیک بھی مانگی ،22سال کی عمر میں اتنی مقدارمیں منشیات کا استعمال کیا کہ ڈاکٹرز۔۔۔“سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر جاری ،اداکار کی شخصیت کے چھپے ہوئے رازوں سے پردہ اٹھ گیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم “سنجو” کے ٹریلر نے دھوم مچا دی ،رنبیر کپور نے ایسا روپ دھار لیا کہ لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں اور سنجے دت کی زندگی کے اتار چڑھاﺅ پر مبنی کہانی نے بھی لوگوں کو دنگ کردیا ۔

سنجے دت نے اپنے عروج کے دور میں جیل کی ہوا بھی کھائی ہے اورنشے کی لت میں بھی مبتلا رہے ہیں، کیریئر کی ابتدا میں ان کے بالی ووڈ کی نامور اداکاراوں جن میں مادھوری ڈکشٹ شامل ہیں سے معاشقے بھی رہے، انہوں نے جیل سے رہائی کے بعداپنے کیے پر معافی بھی مانگی اور شرمندہ بھی ہوئے۔ سنجے دت کی زندگی کسی فلم سے کم نہیں یہی وجہ ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے ان کی دلچسپ زندگی پر فلم بنانے کی ٹھانی جس میں سنجے دت کے مرکزی کردار کیلئے رنبیرکپور کا کاسٹ کیا۔ رنبیر کپور سنجے دت کے روپ میں بالکل پہچانے نہیں جارہے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہ کردار رنبیر کپور کے کیریئر کیلئے انتہائی اہم ثابت ہوگا جو ان کے کیریئر کو آسمان کی بلندیوں تک لے جائے گا۔فلم میں رنبیر کپور کے علاوہ دیگر کاسٹ میں اداکارپاریش راول، منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما، دیامرزا شامل ہیں، ایکشن ،کامیڈی اور ٹریجیڈی سے بھرپور فلم ”سنجو“رواں سال 29 جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

ویڈیو دیکھیں

مزید :

تفریح -