کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے اندر تیسرا دھماکہ ،5اہلکار شہید

کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے اندر تیسرا دھماکہ ،5اہلکار شہید
کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے اندر تیسرا دھماکہ ،5اہلکار شہید

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے اندر تین دھماکے ہو گئے جس کے نتیجے میں 5سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 6زخمی ہو گئے ۔دو دھماکے میاں غنڈی میں جبکہ تیسرا دھماکہ ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب گشت کرتی ہوئی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ایک دھماکہ ہوا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا اور اسی دوران دوسرا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں5 اہلکار شہید جبکہ 6شدید زخمی ہو گئے۔تیسرا دھماکہ ائیر پورٹ روڈپر ہوا جس میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنا یا گیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پر تین خود کش بمباروں نے حملہ کیا جن میں سے دو خود کش بمبار میاں غنڈی میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ۔دہشت گردوں کے حملوں میں ایف سی اہلکاروں کا کوئی نقصان نہیں ہوئے ۔تیسرے خود کش بمبار نے ائیر پورٹ پر پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -اہم خبریں -