علی ظفر نے واقعی جنسی ہراسگی کے الزام پر میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھجوا دیاہے اور قانونی کارروائی جاری ہے ؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

علی ظفر نے واقعی جنسی ہراسگی کے الزام پر میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھجوا دیاہے ...
علی ظفر نے واقعی جنسی ہراسگی کے الزام پر میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھجوا دیاہے اور قانونی کارروائی جاری ہے ؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے بین الاقوامی شہرت رکھنے والے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا ’وار‘ شروع ہو گئی تاہم علی ظفر میدان میں آئے اور انہوں نے قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا اور پھر میڈیا میں خبر آئی کہ علی ظفر کی جانب سے قانونی نوٹس بھیجوا دیا گیاہے تاہم اب میشا شفیع کے وکیل کا کہناہے کہ اب تک کوئی لیگل نوٹس موصول نہیں ہواہے تاہم اگر علی ظفر معافی مانگیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق میشا شفیع نے کیس کیلئے بیرسٹر محمد احمد اور نگہت داد کی خدمات حاصل کر لی ہیں ، وکیل کا کہناہے کہ آج ہی باضابطہ وکیل مقرر کیا گیاہے اور تمام چیزوں کا جائزہ لے رہے ہیں ، دوسری طرف سے قانونی معاملہ آئے گا تو اس کی روشنی میں لائحہ عمل بنائیں گے ،ایک افواہ ہے کہ ہمیں نوٹس دیا جارہاہے ، نوٹس ملنے پر کارروائی کا جائزہ لیں گے ، اب تک کوئی لیگل نوٹس موصول نہیں ہواہے ۔ان کا کہناتھا کہ ہم کوئی جھگڑا نہیں چاہتے ہیں اگر علی ظفر معافی مانگیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے ، میشا شفیع نے بہت سوچ سمجھ کر بعد میں بیان جاری کیا تھا ۔

مزید :

تفریح -