مکہ میں گھر سے آتی عورت کی چیخیں، محلے والے بھاگ کر پہنچے تو یہ دیکھ کر پیروں تلے زمین نکل گئی کہ اس کا شوہر اس کے سامنے۔۔۔

مکہ میں گھر سے آتی عورت کی چیخیں، محلے والے بھاگ کر پہنچے تو یہ دیکھ کر پیروں ...
مکہ میں گھر سے آتی عورت کی چیخیں، محلے والے بھاگ کر پہنچے تو یہ دیکھ کر پیروں تلے زمین نکل گئی کہ اس کا شوہر اس کے سامنے۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) نشہ وہ لعنت ہے جو اس کے عادی ایک فرد ہی نہیں بلکہ اس کے پورے خاندان کو برباد کرنے کا سبب بن جاتا ہے۔ کتنے ہی ایسے واقعات سننے میں آتے ہیں کہ نشے کے باعث جنونی کیفیت میں مبتلاءہونے والے کسی شخص نے اپنے ہی کسی عزیز کی جان لے لی۔ ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا ہے جہاں ایک نشئی باپ نے اپنی تین بیٹیوں کے گلے کاٹ ڈالے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
گلف نیوز کے مطابق اتوار کے روز مکہ شہر میں ایک گھر سے چیخوں کی آوازیں سنائی دیں تو آس پاس کے لوگ اکٹھے ہو گئے۔ اس گھر کے ہمسائے میںمقیم شخص نے بتایا کہ وہ بھی چیخوں کی آواز سن کر باہر آیا اور دیکھا کہ اس کا ہمسایہ قریبی دکان پر سکون سے بیٹھا پانی کے گھونٹ بھر رہا تھا۔ جب اس سے پوچھا کہ گھر سے چیخوں کی آوازیں کیوں آ رہی تھیں تو اس کا کہنا تھا کوئی بات نہیں سب ٹھیک ہے۔ جب دوبارہ پوچھا گیا تو وہ کہنے لگا ”میں آپ کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہوں گا۔ تم جا کر اپنی آنکھوں سے دیکھ لو۔“ اسی دوران اس شخص کی بیوی دھاڑیں مارتی ہوئی گھر سے باہر نکلی۔ وہ چلا رہی تھی ”میری بیٹیاں، میری بیٹیاں!“ یہ دیکھ کر لوگ گھر کے اندر داخل ہوئے اور جو لرزہ منظر ان کے سامنے تھا اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ اندر تین کمسن بچیوں کے لاشیں خون میں لت پت پڑی تھیں۔ تینوں کے گلے کٹے ہوئے تھے۔
اہل علاقہ نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس نے قتل کی گئی لڑکیوں کے والد کو حراست میں لے لیا۔ اس معاملے کی تحقیق جاری ہے لیکن ابتدائی معلومات سے پتا چلا ہے کہ ملزم نے جس وقت یہ بھیانک جرم کیا وہ نشے کی حالت میں تھا۔ اس نے اپنی اہلیہ کو بھی مارنے کی کوشش کی تھی۔ خاتون کی جان تو بچ گئی لیکن اپنی تین بچیوں کے کٹے ہوئے گلے دیکھنے کے بعد وہ ہوش و حواس کھو بیٹھی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -