بیٹے کے بعد بیوی نیتو سنگھ بھی رشی کپور سے تنگ

بیٹے کے بعد بیوی نیتو سنگھ بھی رشی کپور سے تنگ
بیٹے کے بعد بیوی نیتو سنگھ بھی رشی کپور سے تنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے این این ) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رشی کپور ایک طرف اپنی فلم ’’ ناٹ آؤٹ 102 ‘‘کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں تو دوسری طرف بیٹے رنبیر کپور کے بعد ان کی بیوی نیتو سنگھ نے بھی ان کے خلاف لب کھول دئیے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کی لو سٹوری ایک زمانے تک زبان زد عام رہی ہے ، ساتھ ہی یہ بات اب ڈھکی چھپی نہیں کہ رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور اور اب ان کی بیوی نیتو سنگھ ان کی شراب نوشی سے تنگ ہیں۔رپورٹ کے مطابق نیتو سنگھ نے کہا کہ کپور خاندان میں کوئی کسی کی زندگی میں مداخلت نہیں کرسکتا ،میرے شوہر کی بدسلوکی پر سب کی خاموشی سے میں سمجھ گئی کہ میری مدد صرف میرا بیٹا ہی کرسکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ رشی کپور کو بہت برا لگتا ہے جب میری وجہ سے رنبیر کپور ان کے سامنے کھڑا ہوجاتا ہے ۔
واضح رہے کہ رشی کپور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کافی متحرک ہیں اور کئی بار انہوں نے اپنے جذباتی انداز میں صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور وہ مداحوں سے بھی جھگڑا چکے ہیں۔ان کے آئے دن کے تنازعات کے بعد بالی ووڈ کے ہینڈسم بیچلر کے رنبیر کپور نے ایک بیان میں کہا تھا کہ والد صاحب رات ساڑھے 10 بجے کے بعد اپنے ہوش میں نہیں رہتے ہیں۔

مزید :

تفریح -