17 سالہ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو چھوڑ کر 2 مرتبہ طلاق یافتہ آدمی سے شادی کرلی، اپنے باپ سے بھی بڑی عمر کے مرد کو کیوں اپنا لیا؟ ایسی وجہ بتادی کہ کسی لڑکی نے کبھی سوچی بھی نہ ہوگی

17 سالہ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو چھوڑ کر 2 مرتبہ طلاق یافتہ آدمی سے شادی ...
17 سالہ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو چھوڑ کر 2 مرتبہ طلاق یافتہ آدمی سے شادی کرلی، اپنے باپ سے بھی بڑی عمر کے مرد کو کیوں اپنا لیا؟ ایسی وجہ بتادی کہ کسی لڑکی نے کبھی سوچی بھی نہ ہوگی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی ایک 17سالہ لڑکی نے اپنے ہم عمر بوائے فرینڈ کو چھوڑ کر اپنے باپ سے بھی بڑی عمر کے، دو مرتبہ طلاق یافتہ آدمی سے شادی کر لی۔ شادی کے دو سال بعد اب اس نے اپنے اس کام کی ایسی وجہ بتا دی ہے کہ کسی لڑکی نے کبھی سوچی بھی نہ ہو گی۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر بریڈ فورڈ کی ایوالون گروے نامی اس لڑکی کی انٹرنیٹ پر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے 44سالہ ڈوگ ٹریزر نامی شخص سے ملاقات ہوئی تھی، کچھ عرصہ وہ انٹرنیٹ اور فون پر ہی بات کرتے رہے اور پھر ڈوگ اسے ملنے برطانیہ چلا گیا۔

ایوالون نے گزشتہ روز انٹرویو میں بتایا ہے کہ ”میں نے جیسے ہی ڈوگ کو دیکھا، مجھے لگا کہ مجھے اس سے محبت ہے، انٹرنیٹ پر جب ہم پہلی بار ملے تو اس نے مجھے اپنے بارے میں سب کچھ سچ سچ بتا دیا تھا۔ اپنی عمر، دو شادیاں اور طلاقیں اور بچے، کچھ بھی اس نے مجھ سے نہیں چھپایا تھا، ادھر میرے بوائے فرینڈ کے ساتھ میرا تعلق بہت خراب چل رہا تھا، چنانچہ جب ڈوگ مجھے ملا تو میں نے فوری طور پر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلق ختم کر دیا اور ہم نے کچھ عرصہ ایک ساتھ رہنے کے بعد شادی کر لی۔“ ایوالون کا کہنا تھا کہ ”مجھے معلوم ہے کہ ڈوگ میرے باپ سے بھی عمر میں بڑا ہے لیکن ہمارا ازدواجی تعلق بہت خوشگوار چل رہا ہے اور ہماری جنسی زندگی ایسی بھرپور ہے کہ میں نے اپنے ہم عمر بوائے فرینڈ کے ساتھ ایسے لمحات کبھی نہیں گزارے تھے۔ جب ڈوگ میرے ساتھ ہوتا ہے تو وہ صرف میرے ساتھ ہوتا ہے۔ جب میں ڈوگ کے ساتھ تعلق پر بہت خوش ہوں تو یہ بات کوئی معنی نہیں رکھتی کہ دوسرے کیا سوچتے ہوں گے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -برطانیہ -