بالی ووڈ کے معروف اداکار ورن دھون کو ان کے قریبی افراد پیار سے کس نام سے بلاتے ہیں اور وہ اداکاری سے قبل اپنے گزر بسر کیلئے کیا کام کرتے تھے ؟ پہلی مرتبہ وہ باتیں سامنے آ گئیں جو کسی کو معلوم نہ تھی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکاورن دھون نے بہت جلد ہی انڈسٹری میں اپنا نام بنا لیاہے جبکہ ان کے ساتھ فلم انڈسٹری میں انٹری مارنے والے دیگر نوجوان اداکار ابھی تک اس اونچائی پر نہیں پہنچ پائے ہیں تاہم اب ورن دھون کی زندگی کی وہ چیزیں سامنے آئی ہیں جوکہ شائد صرف ان کے قریبی لوگ ہی جانتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ورن دھون کوان کے قریبی دوست اور رشتہ دار پیار سے ”پپو“ کہہ کر پکارتے ہیں جبکہ وہ انگلینڈ میں جب زیر تعلیم تھے تو اس وقت اپنا گزر بسر نائٹ کلبز میں پمفلٹ بانٹ کر کیا کرتے تھے ۔اداکارہ الیانا ڈیکروز کا کہناہے کہ ورن دھون اپنے بال بنانے میں بہت زیادہ وقت لگاتے ہیں اور وہ کئی کئی گھنٹے شیشے کے سامنے گزارتے ہیں ۔ورن دھون کا سب سے پسندیدہ کھلاڑی سچن ٹنڈولکر ہے جبکہ ان کا سب سے بہترین دوست اور کوئی نہیں بلکہ ان کا بڑا بھائی ہے ۔اداکار نوجوان اداکاروں میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والے اداکار بھی سمجھے جاتے ہیں ۔