نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 86 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے،کمی کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا چیئرمین طارق سدوزئی کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں 44 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی۔تاہم نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بجلی کی ایک ماہ کے لئے 1 روپیہ 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے اعلان کردیا۔ نیپرا کے مطابق قیمت میں کمی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی تاہم کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -