آدمی نے اپنی گرل فرینڈ کی شرمناک ویڈیو اپنے دوستوں کو دکھادی، اس پر غصے میں آکر نوجوان لڑکی نے ایسی خوفناک ترین سزا دے دی کہ جان کر ہر مرد توبہ پر مجبور ہوجائے

آدمی نے اپنی گرل فرینڈ کی شرمناک ویڈیو اپنے دوستوں کو دکھادی، اس پر غصے میں ...
آدمی نے اپنی گرل فرینڈ کی شرمناک ویڈیو اپنے دوستوں کو دکھادی، اس پر غصے میں آکر نوجوان لڑکی نے ایسی خوفناک ترین سزا دے دی کہ جان کر ہر مرد توبہ پر مجبور ہوجائے

  

بیونس آئرس(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹینا میں ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ کی شرمناک ویڈیو اپنے دوستوں کو دکھا دی جس پر لڑکی شدید مشتعل ہو گئی اور اس شخص کو ایسی ہولناک سزا دے ڈالی کہ جان کر کوئی بھی مرد آئندہ ایسی جرأت نہ کرے گا۔ میل آن لائن کے مطابق 26سالہ برینڈا بیریٹنی نامی لڑکی اپنے 40سالہ بوائے فرینڈ سرگیو فرنینڈز کے ساتھ رہتی تھی جس نے دونوں کے خلوت کے لمحات کی ویڈیو بنا لی اور بعدازاں اپنے دوستوں کو دکھا دی۔

رپورٹ کے مطابق جب سرگیو کی اس حرکت کا برینڈا کو علم ہوا تو اس نے اسے سبق سکھانے کی ٹھان لی اور اگلی رات جب وہ سو رہا تھا، برینڈا نے گھاس کاٹنے والی درانتی لی اور اس سے سرگیو کا مردانہ عضو ہی کاٹ ڈالا اور اسے خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہو گئی تاہم بعدازاں پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سرگیو کا عضو 90فیصد تک جسم سے الگ ہو چکا ہے۔ برینڈا نے پولیس کو بتایا ہے کہ ”سرگیو نے ہماری قابل اعتراض ویڈیو اپنے دوستوں کو دکھا کر میرے جذبات کو مجروح کیا تھا، جس پر میں غصے میں آ گئی اور یہ کام کر ڈالا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -