عرب ملک میں شادی کی تقریب، زوردار دھماکہ اور ہر طرف خون پھیل گیا، دلہن موقع پر ہی جاں بحق، یہ حملہ کس نے کیا تھا؟ جان کر آپ کی آنکھوں سے آنسو نہ رکیں گے

عرب ملک میں شادی کی تقریب، زوردار دھماکہ اور ہر طرف خون پھیل گیا، دلہن موقع ...
عرب ملک میں شادی کی تقریب، زوردار دھماکہ اور ہر طرف خون پھیل گیا، دلہن موقع پر ہی جاں بحق، یہ حملہ کس نے کیا تھا؟ جان کر آپ کی آنکھوں سے آنسو نہ رکیں گے

  

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں سعودی اتحاد کی بمباری سے عام شہریوں کی ہلاکتوں کے الزامات سامنے آ رہے ہیں اور گزشتہ روز تو ایسا سانحہ رونما ہو گیا کہ سن کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہو جائیں گی۔ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے گزشتہ روز یمن کے شمالی علاقے میں ایک شادی کی تقریب کو نشانہ بناڈالا۔ اتحادی افوا ج کے جنگی طیاروں نے تقریب پر بم برسائے جس سے دلہن سمیت 20افراد لقمہ اجل بن گئے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

یمنی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ”شادی کی تقریب پر بمباری سے جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ اس واقعے میں 45سے زائد افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں الجومہوری ہسپتال منتقل کیا گیا، ان میں سے بھی اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔“یمنی وزارت صحت کے ترجمان عبدالحکیم الکاحلان کا کہنا تھا کہ ”ایمبولینسیں اور دیگر ریسکیو عملہ کافی دیر تک جائے وقوعہ پر نہ جا سکا کیونکہ سعودی اتحادیوں کی طرف سے مزید بمباری کا خدشہ تھا۔ ان کے طیارے بمباری کے بعد بھی کافی دیر تک اس علاقے میں پروازیں کرتے رہے۔ اگر طبی عملہ فوری پہنچ پاتا تو ہلاکتوں کی تعداد کم ہو سکتی تھی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -