’ایسا منظر ہم نے کبھی نہ دیکھا‘ امریکہ کے نزدیک سمندر پر اچانک ایسی چیز نمودار کہ سائنسدانوں کے بھی ہوش اُڑگئے

’ایسا منظر ہم نے کبھی نہ دیکھا‘ امریکہ کے نزدیک سمندر پر اچانک ایسی چیز ...
’ایسا منظر ہم نے کبھی نہ دیکھا‘ امریکہ کے نزدیک سمندر پر اچانک ایسی چیز نمودار کہ سائنسدانوں کے بھی ہوش اُڑگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور کینیڈا کے نزدیک برفیلے سمندر پر جان سنٹیگ نامی سائنسدان تحقیق کے لیے ایک طیارے میں پرواز کر رہا تھا کہ اسے سطح سمندر پر ایسی چیز نظر آ گئی جو اس سے قبل دنیا کے کسی سائنسدان نے نہیں دیکھی تھی، جب اس کی تصاویر باقی سائنسدانوں تک پہنچیں تو ان کے بھی اوسان خطا ہو گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق آرکٹیک کے اس حصے کا گزشتہ 5سال سے کسی سائنسدان نے معائنہ نہیں کیا تھا، چنانچہ جان سنٹیگ ایک طیارے پر سوار ہو کر اس علاقے کا دورہ کر رہا تھا کہ اسے سمندر کی برف پر کچھ دائرے سے نظر آئے، جن میں سوراخ بھی تھے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
یہ سوراخ دیکھ کر جان سنٹیگ بھی دم بخود رہ گیا اور جب اس کی بنائی ہوئی تصاویر باقی سائنسدانوں تک پہنچیں تو وہ بھی ششدر رہ گئے۔اس کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی میں اس سے قبل برفیلے سمندر کے کسی بھی حصے میں میں نے اس طرح کے دائرے اور سوراخ کبھی نہیں دیکھے۔ یہ دائرے بھی کچھ ہی دیر قائم رہے اور پھر ختم ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق ناسا کے سائنسدان جان سنٹیگ کی بنائی تصاویر کو دیکھ کر سمندر کے اس علاقے پر تحقیق کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہاں دائرے اور سوراخ کیوں بنے۔