’میں اپنے شوہر کے کمپیوٹر پر اس کی ہسٹری چیک کررہی تھی، میں نے دیکھا وہ تو باقاعدگی سے میری۔۔۔‘ خاتون نے اپنے شوہر کو ایسا کام کرتے پکڑلیا کہ کوئی بھی مرد سوچ کر ہی گھبراجائے

’میں اپنے شوہر کے کمپیوٹر پر اس کی ہسٹری چیک کررہی تھی، میں نے دیکھا وہ تو ...
’میں اپنے شوہر کے کمپیوٹر پر اس کی ہسٹری چیک کررہی تھی، میں نے دیکھا وہ تو باقاعدگی سے میری۔۔۔‘ خاتون نے اپنے شوہر کو ایسا کام کرتے پکڑلیا کہ کوئی بھی مرد سوچ کر ہی گھبراجائے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون اپنے شوہر کے کمپیوٹر پر اس کی ہسٹری چیک کر رہی تھی اور اس کے ذریعے اپنے شوہر کو ایسا کام کرتے پکڑ لیا کہ سوچ کر ہی ہر مرد گھبرا جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون نے ویب سائٹ Mumsnetپر دیگر خواتین کے ساتھ یہ واقعہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”میں اپنے شوہر کے کمپیوٹر کی ہسٹری چیک کر رہی تھی، دراصل میں اس میں سے ایک ہوٹل کی ویب سائٹ تلاش کرنا چاہتی تھی جو کچھ ہی دن قبل ہم دونوں نے دیکھی تھی اور چھٹیوں پر اس ہوٹل میں قیام کرنے پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔اس دوران میں نے دیکھا کہ میرا شوہر لگ بھگ روزانہ میری ایک سہیلی کا فیس بک اکاﺅنٹ وزٹ کر رہا تھا اور اس کی تمام تصاویر دیکھ رہا تھا۔“

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

خاتون نے مزید لکھا کہ ”مجھے مزید پریشانی اس وقت ہوئی جب میں نے دیکھا کہ اس نے زیادہ تر میری اس سہیلی کا فیس بک اکاﺅنٹ رات کے پچھلے پہر وزٹ کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ صرف اسی ایک خاتون کے فیس بک پیج پر جا کر اس کی تصاویر دیکھ رہا تھا، اس کے علاوہ اس کے کمپیوٹر کی ہسٹری میں کسی دوسرے شخص کا فیس بک اکاﺅنٹ نہیں تھا جسے اس نے وزٹ کیا ہو۔ اب مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ اس حوالے سے اس سے کیا بات کروں اور آیا اس نے کچھ غلط کیا بھی ہے یا نہیں۔“ویب سائٹ پر زیادہ ترخاتون نے اسے کہا کہ ”تمہیں اپنے شوہر کے بارے میں متفکر ہونا چاہیے۔ ایسا لگتا ہے جیسے وہ تمہاری اس سہیلی کو بہت پسند کرتا ہے۔ ایسا ہوتا ہے کہ شادی شدہ مرد بھی دیگر خواتین میں دلچسپی لیتے ہیں۔“ایک اور خاتون نے کہا کہ ”میرے خیال میں یہ کوئی نارمل رویہ نہیں ہے۔ میرا شوہر اگر ایسا کرے گا تو مجھے کبھی خوشی نہ ہو گی۔ یہ بے وفائی کی ایک علامت ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -