بنگلہ دیش کی خاتون کرکٹر رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، پاس سے کیا انتہائی شرمناک ترین چیز ملی؟ آپ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے

بنگلہ دیش کی خاتون کرکٹر رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، پاس سے کیا انتہائی شرمناک ...
بنگلہ دیش کی خاتون کرکٹر رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، پاس سے کیا انتہائی شرمناک ترین چیز ملی؟ آپ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے

  

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی خواتین کی کرکٹ ٹیم ایک میچ کھیل کر واپس آ رہی تھی کہ چٹاگانگ کے قریب انہیں پولیس نے روک لیا اور بس کی تلاشی لینی شروع کر دی۔ اس دوران ایک خاتون کرکٹر کے پاس سے ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ انڈیاٹائمز کی رپورٹ کے مطابق خواتین کرکٹرز بنگلہ دیش کے شہر کاکس بازار میں میچ کھیل کر واپس ڈھاکہ آ رہی تھی جب چٹاگانگ کے قریب ان کی بس کی تلاشی لی گئی، جس میں نذرین خان مکتا کے سامان سے میتھامیفٹامین (Methamphetamine) منشیات کی 14ہزار گولیاں برآمد ہو گئیں جس پر پولیس نے نذرین کو گرفتار کر لیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مقامی پولیس کے سربراہ پرونوب چوہدری کا کہنا تھا کہ ”خاتون کرکٹر پر منشیات سمگلنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس جرم میں زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔“ رپورٹ کے مطابق کاکس بازار میانمار کی ریاست راکھین کے بارڈر کے قریب واقع ہے جہاں یہ گولیاں بنانے والی لیبارٹریاں موجود ہیں۔ وہاں سے گولیاں کاکس بازار لائی جاتی ہیں اور پھر پورے بنگلہ دیش میں سمگل کی جاتی ہیں۔بنگلہ دیشی حکام کے مطابق منشیات کے سمگلر روہنگیا پناہ گزینوں کو بھی ان گولیوں کی سمگلنگ میں استعمال کر رہے ہیں۔ سنہ2017ءمیں پولیس نے ملک میں 4کروڑ گولیاں پکڑی تھیں۔بنگلہ دیش میں یہ مسئلہ اس قدر گھمبیر ہو چکا ہے کہ حکومت ان گولیوں کی سمگلنگ پر موت کی سزا کا قانون لانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کھیل -