یوٹیوب نے 80 لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف کر دیں

یوٹیوب نے 80 لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف کر دیں
یوٹیوب نے 80 لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لند ن (آن لائن)ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اْس نے 3ماہ کے دوران ضوابط کی خلاف ورزی پر مبنی مواد والی 80 لاکھ سے زائد ویڈیوز کو تلف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنسی مواد پر مبنی ویڈیوز کو 91 لاکھ جبکہ نفرت انگیز مواد پر مبنی ویڈیوز کی شکایت 47 لاکھ افراد نے کی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کے ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر مبنی مواد زیادہ تر شکایات انڈیا، امریکہ اور برازیل سے آئیں۔یوٹیوب کا کہنا ہے کہ ضابطہ کار کی نگرانی کے نظام نے 67 لاکھ ویڈیوز کی نشاہدہی کی جسے بعد میں مختلف معائنہ کاروں کو بھیجنے کے بعد تلف کیا گیا، ضائع کی گئی ویڈیوز کے ’فنگر پرنٹ‘ محفوظ ہیں تاکہ اگر یہ ویڈیوز دوبارہ اپ لوڈ کی جائیں تو ان پتہ لگایا جا سکے۔واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں برطانیہ میں کالعدم قرار دی گئی تنظیم نیو نازی گروپ نیشنل ایکشن کی 4 پراپیگنڈہ ویڈیو کو ہٹانے میں ناکامی پر یوٹیوب کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔کمپنی پر بچوں کے لیے بنائی گئی موبائل ایپ میں استعمال کیے گئے الگورتھم پر بھی تنقید کی گئی ہے۔ بچوں کے لیے یو ٹیوب کے اس ایپ پر اکثر اوقات نامعقول ویڈیو نظر آنے لگتی ہیں۔
یو ٹیوب نے مطلع کرنے کے طریقہِ کار یا ’رپورٹینگ ڈیش بورڈ‘ کے ساتھ ساتھ اپنے صارفین کے لیے یہ سہولت بھی متعاروف کروانا کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے وہ غیر مناسب مواد پر مبنی ویڈیوز کے حیثیت کا بھی پتہ لا سکتے ہیں۔ذیل میں ان 10 ممالک نے سب سے زیادہ ویڈیوز کے بارے میں شکایت کی اور ان کی نشاندہی کے گئی۔ جن میں انڈیا،امریکہ ،برازیل،روس،جرمنی،برطانیہ،میکسیکو، ترکی، انڈونیشیااور سعودی عرب شامل ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -