”ایک مرتبہ علی ظفر میرے ساتھ فلائٹ میں سفر کر رہے تھے تو میں نے کہا کہ وہ خاتون گلوکارہ بہت ہی بے سری ہے“ آگے سے علی ظفر نے کیا جواب دیا؟مبشر لقمان نے ایسی بات بتا دی کہ جان کر میشا شفیع بھی دنگ رہ جائیں گی

”ایک مرتبہ علی ظفر میرے ساتھ فلائٹ میں سفر کر رہے تھے تو میں نے کہا کہ وہ ...
”ایک مرتبہ علی ظفر میرے ساتھ فلائٹ میں سفر کر رہے تھے تو میں نے کہا کہ وہ خاتون گلوکارہ بہت ہی بے سری ہے“ آگے سے علی ظفر نے کیا جواب دیا؟مبشر لقمان نے ایسی بات بتا دی کہ جان کر میشا شفیع بھی دنگ رہ جائیں گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گلوکارہ میشا شفیع کےعلی ظفر پرجنسی ہراسگی کا الزام عائد کر نے  کے بعد علی ظفر نے انہیں قانونی نوٹس بھجوا دیاہے تاہم اب اس پر اداکارہ نے بھی قانونی چارہ جوئی کا جواب دینے کیلئے وکیل کی خدمات حاصل کر لی ہیں لیکن دوسری جانب سینئر تجزیہ کار اور صحافی مبشر لقمان نے بیرون ملک سے پاکستان واپس آتے ہوئے علی ظفر کے ساتھ دوران پرواز ہونے والی گفتگو پر مبنی انتہائی حیران کن واقعہ سنا دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مبشر لقما ن نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں امریکی ریاست فلوریڈا سے واپس آ رہا تھا اورپرواز میں علی ظفر اور ان کے میوزیشن بھی میرے ساتھ موجود تھے کیونکہ فلوریڈا میں ’اپنا ‘کی جانب سے تقریب کی گئی اور مجھے بھی دعوت دی گئی تھی ۔ فلائٹ میں گفتگو کے دوران ایک خاتون سنگر کے بارے میں بات ہوئی تو میں نے کہا کہ وہ تو بہت ہی بے سری ہیں جس پر علی ظفر کو میری اس بات پر بہت برا لگا اور انہوں نے میری وہیں درستگی کرتے ہوئے کہا کہ مبشر بھائی آپ اس طرح اپنے الفاظوں کا کھل کر اظہار نہ کیا کریں،علی ظفر اچھے آدمی ہیں۔

مزید :

قومی -