چیف جسٹس صاحب کیا آپ کا سارا زور سیاست دانوں پر ہی چلتا ہے:مریم نواز شریف

چیف جسٹس صاحب کیا آپ کا سارا زور سیاست دانوں پر ہی چلتا ہے:مریم نواز شریف
چیف جسٹس صاحب کیا آپ کا سارا زور سیاست دانوں پر ہی چلتا ہے:مریم نواز شریف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے ایک بار پھر چیف جسٹس سپریم کورٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ چیف جسٹس صاحب! کیا آپ کا سارا زور سیاست دانوں پر ہی چلتا ہے؟کیا اس سے آگے جاتے ہوئے آپ کے پر جلتے ہیں ؟‘‘۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ پر اپنے  ایک ٹویٹ میں مریم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے سینیٹر اسحاق ڈار کیس کی سماعت کے دوران وکیل سے کئے جانے والے سوال کہ ’’اتنی لمبی بیماری نہیں ہوسکتی، کہاں ہیں اسحاق ڈار؟ ‘‘پر  رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جناب چیف جسٹس صاحب! اسحاق ڈار صاحب تو بیمار ہیں مگر سنگین جرم کا مرتکب، آرٹکل 6 میں مطلوب فوجی ڈکٹیٹر مشرف جھوٹی بیماری کا بہانہ بنا کر  نظروں کے سامنے ملک سے فرار ہو گیا اور آج تک واپس نہیں آیا، کبھی اس کے بارے میں ایک لفظ بھی نکلا آپ کی زبان سے؟۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ’’ چیف جسٹس صاحب! کیا آپ کا سارا زور سیاست دانوں پر ہی چلتا ہے؟کیا اس سے آگے جاتے ہوئے آپ کے پر جلتے ہیں ؟‘‘۔

مزید :

قومی -