بھارت مقبوضہ کشمیرمیں رائج کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کو منسوخ کرے :میرواعظ 

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں رائج کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کو منسوخ ...
بھارت مقبوضہ کشمیرمیں رائج کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کو منسوخ کرے :میرواعظ 

  

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ علاقے میں رائج کالا قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کی منسوخی پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اس کالے قانون کے ذریعے نہتے کشمیریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہا ہے ۔

سرینگر میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں میر واعظ عمر فاروق کا کہناتھا کہ گزشتہ30 برس سے کالے اور ظالمانہ قانون افسپا کے ذریعے نہتے کشمیریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کیاجارہا ہے ۔ ہم طویل عرصے سے اس آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کی منسوخی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگربھارت اس قانون کو شمال مشرقی ریاستوں سے منسوخ کر سکتا ہے تو اسے فوری طورپر جموں وکشمیر سے بھی منسوخ کیاجانا چاہیے جہاں بھارت کے 8لاکھ سے زائد فوجیوں کو افسپا کے ذریعے نہتے کشمیریوں کے قتل کی کھلی چھوٹ حاصل ہے ۔

مزید :

قومی -