ہائیر ایجوکیشن کے 671 ملازمین کی درخواستوں پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری فنانس سے جواب طلب 

ہائیر ایجوکیشن کے 671 ملازمین کی درخواستوں پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور ...
ہائیر ایجوکیشن کے 671 ملازمین کی درخواستوں پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری فنانس سے جواب طلب 

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے ہائیر ایجوکیشن کے 671 ملازمین کی درخواستوں پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری فنانس سے جواب طلب کرلیاہے۔

جسٹس شجاعت علی خان نے ظفرعباس سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ، جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے2002 ءسے 2005 ءتک ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کنٹریکٹ پر ملازمت کی، 2005 ءمیں انہیںمستقل کردیا گیا اور اس کے بعد 2013 ءمیں دوبار کنٹریکٹ پر لگا دیا گیا،اس دوران جو مراعات دی گئی تھیں وہ واپس لے لی گئیں،جو تنخواہ مستقل ملازمت میں دی جارہی تھی وہ بھی واپس لے لی گئی، کنٹریکٹ کی تنخواہ میں بھی کٹوتی کی جارہی ہے، درخوست میںتمام ملازمین کو ریگولر کرنے اور تنخواہ میں کٹوتی روکنے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -