پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے آزادی مارچ کے خلاف توہین عدالت کیس میں حکومت سے رپورٹ طلب 

پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے آزادی مارچ کے خلاف توہین عدالت کیس میں حکومت سے ...
پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے آزادی مارچ کے خلاف توہین عدالت کیس میں حکومت سے رپورٹ طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے آزادی مارچ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 30اپریل تک ملتوی ہوگئی ،عدالت نے حکومت اوردیگرمدعاعلیہان سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔

درخواست گزار اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اس کیس میں ساڑھے 3 سال سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، لاہور ہائی کورٹ نے دونوں جماعتوں کو 2014ءمیں مارچ اور دھرنے سے روکاتھا، عدالتی حکم کے باوجود مارچ اور اسلام آباد میں دھرنا توہین عدالت ہے، عوامی تحریک کے سربراہ کے خلاف مقدمات کے باوجود انہیںگرفتار نہیں کیا گیا، ڈاکٹر طاہر القادری مقدمات میں پیش نہیں ہوئے، ڈاکٹر طاہر القادری کے متعلق 90ءکی دہائی میں ہونے والی ہائی کورٹ کی جوڈیشل انکوائری منظر عام پر لائی جائے، عدالت نے مختصر کارروائی کے بعد کیس کی مزید سماعت 30 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے حکومت اور دیگرمدعاعلیہان سے رپورٹ طلب کر لی۔