خواجہ سراو ں پرتشدد اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی درخواست پرحکومت سے جواب طلب 

خواجہ سراو ں پرتشدد اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی درخواست پرحکومت سے جواب ...
خواجہ سراو ں پرتشدد اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی درخواست پرحکومت سے جواب طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سراو ¿ں پرتشدد کے خلاف اسمبلی میں نمائندگی دینے اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی دائردرخواست پروفاقی اورپنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیاہے۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار عاطف ستار آرائیں نے موقف اختیار کیا کہ معاشرے میں رہنے والے خواجہ سراﺅں کو ہیجڑااورکھسراجیسے نازیبا ناموں سے پکارا جاتا ہے،انہیں بنیادی شہری حقوق میسر نہیں ،خواجہ سراﺅں کو حج اور عمرے کے لئے مناسب مواقع دستیاب نہیں ہیں، سینیٹ ،قومی و صوبائی اسمبلی میں مناسب نمائندگی نہ ہونے سے ان کی زندگی مشکلات سے بھرپور ہے اور معاشرے میں ان کی عزت اور تکریم نہیں کی جاتی،انہوں نے ا ستدعا کی کہ خواجہ سراﺅں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے احکامات کے ساتھ ساتھ محروم طبقہ ہونے کے باعث انہیں دوائیوں، لباس اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیا ءکی خریداری میں سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے،مزید استدعا کی گئی ہے خواجہ سراﺅں پر ہونے والے ہر قسم کے تشدد کو روکا جائے ۔