منشیات سمگلنگ کیس ،غیر ملکی ملزمہ ٹریز اہلسکوواپر فرد جرم عائد

منشیات سمگلنگ کیس ،غیر ملکی ملزمہ ٹریز اہلسکوواپر فرد جرم عائد
منشیات سمگلنگ کیس ،غیر ملکی ملزمہ ٹریز اہلسکوواپر فرد جرم عائد

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیر ملکی ملزمہ ٹریز اہلسکوواکو پیش کیا گیا،عدالت نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پراسکیوشن کے گواہان کو 4مئی کوطلب کرلیا ہے۔ملزمہ ہاتھ میں گھر والوں کا خط پکڑے دوران سماعت مسکراتی رہی ۔

ملزمہ ٹریزا ہلسکووا کو کسٹم حکام نے ساڑھے 8کلو ہیروئن سمگل کرتے ہوئے لاہورایئر پورٹ سے گرفتار کیا تھا،غیر ملکی ماڈل اور اس کے ساتھی ملزم شعیب حفیظ کو جیل سے ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر چودھری کے روبرو پیش کیا گیا، عدالت نے غیر ملکی ملزمہ پر منشیات سمگلنگ کیس میں فرد جرم عائد کر دی جبکہ ملزمہ نے تمام الزمات کو مسترد کر دیا،عدالت کے پوچھنے پر ملزمہ نے کہا وہ بے گناہ ہے ،پہلے بھی 3بار پاکستان ماڈلنگ کے لئے آئی ہے۔ ملزمہ کے وکیل اصغر محمود ڈوگر نے کہا کیس بے بنیاد ہے جبکہ پراسیکوشن نے کہا کہ شواہد موجود ہیں ،ملزمہ ساڑے 8کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے جس پر فاضل جج نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے پراسیکیوشن کے گواہان کو آئندہ سماعت پرشہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا، چیک ری پبلک سے ماڈل کے گھر والوں نے ہمت بندھانے کے لئے خط بھیجا جو وہ عدالتی سماعت کے دوران بار بار پڑھ کر مسکراتی رہی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -