صارف عدالت میں ناقص لیڈیز سوٹ دینے پر کھاڈی کے خلاف 4لاکھ58ہزر620روپے کا دعویٰ دائر

صارف عدالت میں ناقص لیڈیز سوٹ دینے پر کھاڈی کے خلاف 4لاکھ58ہزر620روپے کا دعویٰ ...
صارف عدالت میں ناقص لیڈیز سوٹ دینے پر کھاڈی کے خلاف 4لاکھ58ہزر620روپے کا دعویٰ دائر

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے چار لیڈیزسوٹ ناقص دینے اور واپس نہ کرنے پر کھادی سٹور کینٹ کے مالک کے خلاف 4لاکھ 58ہزار 620روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

صارف عدالت میں فرید کورٹ ہاﺅس کے رہائشی کاشف اکرم نے کھادی سٹور کینٹ کے مالک کے خلاف اپنے وکیل کی وساطت سے مذکورہ بالا ہرجانہ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے کھادی سٹور سے چار لیڈیز سوٹ 8ہزار 620روپے فی کس کے حساب سے خریدے وارنٹی بھی کپڑے کی دی گئی ،چاروں سوٹ لے کر وہ گھر گیا جہاں پتہ چلا کہ جو سوٹ دیئے گئے ہیں ان کی کوالٹی ٹھیک نہیں ، اس پر فوری کھادی سٹور کے مالک سے رابط کیا گیااوراسے سوٹ تبدیل کرنے کو کہا لیکن اس نے بات نہ سنی ،ناقص کوالٹی کے سوٹ خرید کر وہ ذہنی اذیٹ میں مبتلا ہو ا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے ،فاضل جج نے دعویٰ کوابتدائی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کو 5مئی کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -