شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا بچہ پاکستانی ہو گا یا بھارتی ؟جواب جان کر پاکستانیوں کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا بچہ پاکستانی ہو گا یا بھارتی ؟جواب جان کر ...
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا بچہ پاکستانی ہو گا یا بھارتی ؟جواب جان کر پاکستانیوں کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبر سنائی تو سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا ،لوگوں نے دونوں سٹارز کو دل کھول کر مبارکباد دی ۔تاہم اس بچے کی پیدائش سے پہلے بہت سے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں ،اس بچے کی پیدائش کہاں ہو گی؟ ،یہ کس ملک کا شہری ہو گا اور بڑے ہو کر یہ بچہ پاکستان اور بھارت میں سے کس ملک کی نمائندگی کرے گا ؟۔

مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور انہوں نے شادی کے باوجود ایک دوسرے کے ملک کی شہریت اختیار نہیں کی۔پاکستانی قوانین کے مطابق ثانیہ مرزا ، شعیب ملک سے شادی کے بعد پاکستانی شہریت حاصل کر سکتی تھیں۔اگر وہ ایسا کرتیں تو ان کی بھارتی شہریت خود بہ خود ختم ہو جاتی تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔اسی طرح بھارتی قانون کو دیکھا جائے تو بھارتی خاتون کے ہاں پیدا ہونے والا ہربچہ بھارتی شہری ہی کہلائے گا۔

اس لحاظ سے دیکھا جائے تو شعیب ملک کا بچہ پیدائشی طور پر بھارتی ہوگاتاہم 18 سال کی عمر کے بعد اگروہ چاہے تو پاکستانی شہریت اختیار کر سکتا ہے۔ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ بچے کی پیدائش کون سے ملک میں ہو گی۔ ہوسکتا ہے پیدائش کا مقام پاکستان ہو نہ بھارت بلکہ متحدہ عرب امارات ہو جہاں شعیب اور ثانیہ اکثراکٹھے وقت گزارتے ہیں۔

دوسال قبل ایک ٹی وی شو میں ساجدخان نے ثانیہ سے پوچھا تھا کہ اگر آپ کا بچہ سپورٹس پرسن ہوا تو پاکستان کی طرف سے کھیلے یا بھارت کی طرف سے؟ثانیہ مرزا کا جواب تھا، ضروری نہیں کہ ان کا بچہ سپورٹس پرسن ہی بنے،وہ اداکار، ٹیچر یا ڈاکٹر بھی بن سکتا ہے۔

مزید :

کھیل -