عدلیہ مخالف نعر ے بازی کیس ،10 ملزمان 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 

عدلیہ مخالف نعر ے بازی کیس ،10 ملزمان 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 
عدلیہ مخالف نعر ے بازی کیس ،10 ملزمان 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدلیہ مخالف نعرے لگانے اور ریلی نکالنے کے کیس میں گرفتار ملزم محمد یوسف سمیت10ملزموں کو28اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر قصور پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں قصور پولیس نےمحمد یوسف سمیت مزید 10ملزمان کو پیش کیا ،عدالت کو بتایا کہ ملزمان عدلیہ مخالف نعرے بازی کیس میں ملوث ہیں ،ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ،عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد ملزمان کو 28اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر قصور پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسی کیس میں قصور پولیس پہلے ہی 13ملزموںکا جسمانی ریمانڈ 28اپریل تک حاصل کرچکی ہے ۔ عدالت میں پیشی کی موقع پر پولیس نے ایم این اے وسیم اختر اور ایم پی اے نعیم صفدر کی گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست بھی دائر کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -