باکسر عامر خان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ، ہر طرف سے مبارک باد کے پیغامات

باکسر عامر خان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ، ہر طرف سے مبارک باد کے پیغامات
باکسر عامر خان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ، ہر طرف سے مبارک باد کے پیغامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ہاں دوسری بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان نے مداحوں کو دوسری بیٹی کی ولادت کی خبر سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرکے دی، عامر خان نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی علینا خان کی پیدائش ہوئی ہے جس کا وزن 8 پاونڈ 3 اونس ہے۔عامر خان کو بیٹی کی پیدائش پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناو¿ں کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔اس سے قبل عامر خان اور فریال مخدوم کے ہاں 2014 میں بیٹی لمائسا خان کی پیدائش ہوئی تھی جو 4 سال کی ہو چکی ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل جوڑے کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے اور طلاق تک نوبت چلی گئی تھی تاہم جوڑے نے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کے ذریعے غلط فہمیوں کو دور کیا اور ایک نئی زندگی کا آغاز کیا تاہم دونوں کے درمیان تعلقات اس وقت بھی ٹھیک ہونے کی طرف گئے جب فریال نے حاملہ ہونے کی خبر عوام کو سنائی ۔
یادرہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان دو سال بعد رنگ میں واپس اترے تھے اور انہوں نے کینیڈین حریف گریکو کو 39 سیکنڈ میں شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کیا تھا۔

مزید :

کھیل -