یمن،حوثی باغیوں کا سربراہ فضائی حملے میں ہلاک

یمن،حوثی باغیوں کا سربراہ فضائی حملے میں ہلاک
یمن،حوثی باغیوں کا سربراہ فضائی حملے میں ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعا(آن لائن)یمن میں حوثی باغیوں کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد عرب اتحادی افواج کے فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی ملیشیا نے ایک بیان میں اپنے لیڈر کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے،’’صالح الصماد‘‘ کا نام عرب اتحاد کو مطلوب یمنی حوثیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔رپورٹس کے مطابق صالح الصماد صوبے الحدیدہ کے جنوب میں واقع علاقے البریہی میں عرب اتحاد کی جانب سے ایک مکان پر کیے جانے والے فضائی حملے میں مارے گئے۔مقتول کو حوثی تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے بعد باغیوں کا دوسرا بڑا لیڈر شمار کیا جاتا تھا۔