خطے کو متحد رکھنے کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا :آرمی چیف

خطے کو متحد رکھنے کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا :آرمی چیف
خطے کو متحد رکھنے کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا :آرمی چیف

  

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ تقسیم کرنے کے بجائے پاکستان خطے کو متحد رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے جہاں انہوں نے رشین فیڈریشن کی بری فوج کے کمانڈر کرنل جنرل اولیگ سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ روس نے خطے میں مشکل صورتحال کو بہتر کرنے میں مثبت کردار ادا کیا جبکہ پاکستان مسائل کو خطے سے دور رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوںنے مزید کہا کہ تقسیم کرنے کے بجائے پاکستان خطے کو متحد رکھنے کے لیے کردار ادا کرے گااور پاکستان بھی دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

دوسری جانب روسی کمانڈر نے آرمی چیف سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ جیو سٹریٹیجک کے لحاظ سے پاکستان خطے کا اہم ملک ہے۔روسی کمانڈر نے مزید کہا کہ روس دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید بڑھانا چاہتا ہے جس کے بعد آرمی چیف نے روسی کمانڈر کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کو  گارڈ آف آنر  دیا گیا ،انہوں نےگمنام فوجی کی یادگارپرپھول چڑھائے۔آرمی چیف کی آمدپردونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے

...ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -