خیبر پختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے ،لوگوں میں خوف وہراس

خیبر پختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے ،لوگوں میں خوف وہراس
خیبر پختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے ،لوگوں میں خوف وہراس

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقو ں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق خیبر پختوخو اہ کے مختلف علاقوں پشاور سوات ،ایبٹ آباد اور چترال سمیت ما لا کنڈ ایجنسی اورباجوڑ ایجنسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3ریکارڈ کیا گیا جس کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 250سو کلو میٹر تھی ۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -