فلم ’’ باہو بلی ٹو‘‘ بھارت اور جاپان کے بعد چین میں 5مئی کو دھوم مچانے کو تیار

فلم ’’ باہو بلی ٹو‘‘ بھارت اور جاپان کے بعد چین میں 5مئی کو دھوم مچانے کو ...
فلم ’’ باہو بلی ٹو‘‘ بھارت اور جاپان کے بعد چین میں 5مئی کو دھوم مچانے کو تیار

  

ممبئی (این این آئی)بھارتی باکس آفس پر ہنگامہ مچانے والی فلم ’’باہو بلی 2‘‘ کو اب چین میں بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق باکس آفس پر ایک کے بعد ایک ریکارڈ روندھتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ عامر خان اور سلمان خان کی فلموں کی چین میں کامیابی کو دیکھتے ہوئے ’باہو بلی ٹو‘ کی انتظامیہ نے بھی فلم کو چین میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ 'باہو بلی ٹو خانز کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں؟’باہو بلی ٹو‘ نے باکس آفس پر 1500 کروڑ روپے سے زائد بزنس کرکے بھارتی سنیما کی تاریخ ہی بدل ڈالی ہے۔اس سے قبل ایکشن تھرلر فلم ’باہو بلی ٹو‘ کو بھارت کے بعد جاپان میں بھی ریلیز کیا گیا تھا جہاں فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے اور اب فلم 5 مئی کو چین کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ایس ایس راج مولی کی ہدایتکاری میں بننے والی اداکار پرابھاس کی یہ فلم 'باہو بلی کا سیکوئل ہے جو گذشتہ سال اپریل میں ریلیز کی گئی تھی ۔

مزید :

تفریح -